لوگ اس خوشگمانی میں جیتے ھیں کہ جنت - TopicsExpress



          

لوگ اس خوشگمانی میں جیتے ھیں کہ جنت میں صرف مسلمان ھی جایئنگے، اللە میاں نے بتا دیا ھے کے جنت میں جانے کا کیا کیا کرائٹیریا ھے إن الذين آمنوا والذين هادوا والنصارى والصابئين من آمن بالله واليوم الآخر وعمل صالحا فلهم أجرهم عند ربهم ولا خوف عليهم ولا هم يحزنون 62 جو مسلمان ھوۓ جو یھودی ھوۓ جو نصرانی ھوۓ اور جو صابی ھوۓ ان میں سے جو بھی اللە پر ایمان لاۓ اور آخرت پر اور نیک عمل کرے،اس کے لیے اس کے رب کے پاس اجر ھے،اور اسے نہ مستقبل کا اندیشە ھوگا نە ماضی کا پچھتاوا یعنی جنت ھے اس کے لے، اب اگر وە جانتے بوجتے کوئ جرم کر لے،جیسے قتل جرم ھے،یا نبی کی موجودگی میں اتمام حجت کے بعد نبی کو نہ ماننا جرم ھے تو اس کی سزا ملے گی،کون جانتے بوجتے نھیں مانتا اسکا فیصلە اللە میاں کرینگے دوسرا کچھ کم سواد سمھجتے ھیں کە صرف مسلمان شھید ھوتا ھے، ھر وە انسان شھید ھے جو اللە کے راستے میں ناحق مارا جاۓ،اور اللە نے قرآن میں جھاں ایسے مظلوموں کی مدد میں لڑنے کا کہا تو ابتدا گرجا گھروں سے کی۔ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا ۗ وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن ... اگر اللە انسانوں میں سے بعض کو دفع نە کرتا رہتا بعض کو بعض کے ذریعے تو مسمار کر دی جاتیں خانقاھیں، گرجے ،صوامعے ،عبادت خانے اور مسجدیں جن میں اللە کا نام کثرت سے لیا جاتا ھے۔۔ لھذا نہ صرف آج گرجاگھر میں جاں بحق ھونے والے شھید ھیں بلکە ان کی مغفرت کی دعا کسی بھی انداز میں جائز ھے۔ via Muhammad Hassan
Posted on: Sun, 22 Sep 2013 15:28:58 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015