لوگ پوچھتے ہیں کہ آخر یہ سب جنگ اور - TopicsExpress



          

لوگ پوچھتے ہیں کہ آخر یہ سب جنگ اور جیو کے خلاف ہی کیوں ہوتا ہے ؟ دراصل جنگ گروپ ایک با وقار، مستند اور سنجیدہ میڈیا ہاﺅس ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی اچھی ساکھ کے باعث مشہور ہے اور پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ حکومتی اراکین بھی اس میں شائع اور نشرہونے والی خبروں کی صداقت کو مانتے ہیں ہم بےباک صحافت کرتے ہیں سول حکومت ہو یا فوجی حکومت ہم حقیقی خبریں اور تبصرے شائع کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ہم جمہوریت اور عدلیہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہمارے ٹی وی چینلز اور اخبارات سب سے زیادہ دیکھے اور پڑھے جاتےہیں اور اسے موثر ترین میڈیا مانا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں ایک سابق بریگیڈیئر نے اسی چینل پر ایک پروگرام میں الزام لگا یا کہ یہ اس قدر طاقتور ہوگئے ہیں کہ پالیسیز کو کنٹرول کرتے ہیں جبکہ ہم اپنے آپ کو صرف خبریں اور تبصرے عوام و خواص تک پہنچانے والا ادارہ سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امن کی آشا سمیت کسی مشن سے کسی بھی حال میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم اپنی پالیسیوں جس سے پاکستان کی معیشت کو اور عوام کو فائدہ ہو ان کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
Posted on: Thu, 31 Oct 2013 06:43:37 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015