مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی - TopicsExpress



          

مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی تلاش ہے – لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے – سکون اور آسانی تو صرف ان کو مل سکتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے پھرتے ہیں – اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو ، تمھارے بورے بھرنے لگیں گے ………..طلب بند کرو دو ………! یہ دولت صرف دینے سے بڑھتی ہے – احمقوں کی طرح بکھیرتے پھرنے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے – الله سائیں کے طریق نرالے ہیں – سکون کے دروازے پر بھکاری کی طرح کبھی نہ جانا ، بادشاہ کی طرح جانا ، جھومتے جھامتے ، دیتے بکھیرتے ……………. کیا تم کو معلوم نہیں کہ بھکاریوں پر ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے ، اور بھکاری کون ہوتا ہے – وہ جو مانگے ، جو صدا دے ، تقاضا کرے اور شہنشاہ کون ہوتا ہے جو دے عطا کرے – لٹاتا جائے پس جس راہ سے بھی گزرو بادشاہوں کی طرح گزرو شہنشاہوں کی طرح گزرو ………. دیتے جاؤ دیتے جاؤ – غرض و غایت کے بغیر – شرط شرائط کے بغیر - از اشفاق احمد زاویہ ٣ محبّت کی حقیقت
Posted on: Sat, 23 Nov 2013 16:42:47 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015