محبت اور - TopicsExpress



          

محبت اور دوستی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوستی پہلی بار میں، بنا دیکھے سنے شروع تو ہو سکتی ہے مگر دوست بننے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اعتبار آتے آتے آتا ہے۔ دوست جب واقعی دوست بن جاتا ہے تو دوستی ایک بہت گہرا رشتہ بن جاتی ہے۔ مگر یہ جو محبت ہے نا، یہ کمبخت بہت بری چیز ہے۔ یہ بنا دیکھے، بنا سنے، بنا سوچے، ہو جاتی ہے۔ دوستی میں انسان دیکھ بھال کے قدم اٹھاتا ہے۔ محبت میں اندھی چھلانگ۔ دوستی دوطرفہ ہوتی ہے۔ محبت طرفین نہیں دیکھتی۔ دوستی وقت لیتی ہے۔ دن، ہفتے، مہینے، سال۔ محبت لمحوں کا کھیل ہے دوستی میں انسان صرف دیتا ہے لیتا نہیں، یا کم از کم لینے کی توقع نہیں کرتا۔ محبت میں وصولی کی نیت ہوتی ہے، دل ویسا ہی کچھ توقع کرتا ہے جیسے جذبات نچھاور کرتا ہے۔ دوستی اور محبت ہیں تو دونوں پائیدار رشتے۔ مگر دوستی انسان کوزمین سے عرش تک پہنچا دیتی ہے تو محبت عرش کو لیئے اور بھی آگے اُڑ جانا چاہتی ہے۔ _____________________ ~✿ احمر محمود راحل ✿~
Posted on: Wed, 07 Aug 2013 08:46:12 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015