محترم راجہ ظفر الحق نے سپریم کورٹ - TopicsExpress



          

محترم راجہ ظفر الحق نے سپریم کورٹ میں پٹیشن کی کہ رمضان کے آخری عشرے میں ممبران اسمبلی اعتکاف بیٹھیں گے۔ عمرے کے لئے جائیں گے 6 اگست کو 27 رمضان المبارک ہے رات بھر جاگ کر دعائیں کریں گے۔ اس لئے صدارتی الیکشن ملتوی کریں اور سپریم کورٹ نے کسی دوسرے فریق کو سنے بغیر فیصلہ دے دیا، جعلی ڈگریوں کے لئے بھی لیلة القدر کو دعائیں کی گئی ہوں گی۔ رحمان ملک ممبر پارلیمنٹ ہیں اور انہیں سورة اخلاص بھی نہیں آتی جبکہ یہ سورة اختیاری طور پر نماز کا حصہ ہے ۔ میں معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ کئی ممبران اسمبلی کو نماز نہیں آتی ہو گی اعتکاف بیٹھنا تو دوکنار ان کو معلوم ہی نہ ہوگا کہ اعتکاف ہوتا کیا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے لئے یہ بات عام ہوتی تھی کہ وہ تسبیح پڑھتی تھیں کسی نے پوچھا کہ وہ کیا پڑھتی ہیں۔ بتایا گیا کہ آیت الکرسی اس نے کہا کہ آیت الکرسی تو لمبی ہے وہ تیز تیز منکے گراتی ہیں ۔ بتایا گیا کہ بی بی صاحبہ نے آیت الکرسی کا خلاصہ کر لیا ہے۔ کرسی، کرسی، کرسی۔ ڈاکٹر طاہر القادری بھی اعتکاف منانے لاہور آ گئے ہیں وہ شہر اعتکاف سجاتے ہیں اعتکاف تو تنہائی اور تاریکی کا دائرہ ہے جو آدمی کے دل میں بنتا ہے، مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والے اپنے اردگرد کپڑوں کی دیواریں بنا لیتے ہیں خاموشی کو اپنا گھر بنا لیا جاتا ہے شہر اعتکاف میں تو ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ ختم نہیں ہوتی جو کچھ انتخاب سے پہلے ڈاکٹر قادری نے کیا تھا وہ کسی حد تک درست تھا مگر یہ بات درست نہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس حوالے سے اجتہاد کیا ہے تو کیا اجتہاد اور احتجاج ایک ہو گیا ہے ان کے ایک مرید نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے بعد دھرنا دیا گیا تھا تو وہ بھی شہر اعتکاف کی ایک شکل تھی۔ کیا ممکن ہے کہ اتنے سارے لوگوں کی تنہائیاں ایک جیسی ہو جائیں۔ تنہائی اپنی اپنی، اعتکاف ایک دوسرے سے ملاقات کا بہانہ اس لئے اپنے آپ سے ملاقات کا ذریعہ ہے اور یہی اپنے اللہ سے ملاقات ہے۔ میں نے ایک دوست سے کہا کہ آو¿ شہر اعتکاف چلیں تو اس نے کہا کہ میں تو شہر خاموشاں (قبرستان) جاو¿ں گا۔ شہر اعتکاف والے شہر خاموشاں کو یاد رکھیں تو بڑی بات ہے اپنے ساتھ سرگوشیاں نیکی ہوتی ہے جب جلسہ عام ہو تو شرگوشیاں بن جاتی ہیں۔ نوازشریف سعودی عرب جا رہے ہیں اور صدر زرداری ایران جائیں گے۔ وہ لوگ جو عالم اسلام کی سربلندی اور یکجہتی چاہتے ہیں وہ کہاں جائیں مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں چل رہا کہ جاتی عمرہ یا امراءشہر اعتکاف اور ایوان صدر میں کیا فرق ہے؟ کسی کو معلوم ہو تو مجھے ضرور بتائے۔
Posted on: Mon, 29 Jul 2013 13:00:59 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015