مسلمان آج تک یہ فیصلہ نہین کرسکے کہ - TopicsExpress



          

مسلمان آج تک یہ فیصلہ نہین کرسکے کہ انہیں خلافت چاھئے یا جمہوریت۔ اگر جمہوریت چاھئے تو پھر سیکولازم کے اصول سے انحراف ممکن نہیں مگر کیا کیا جائے کہ مذھب کے نفاذ کی خواھش انہیں کبھی سیکولر بننے نہیں دے گی۔ مذھب کے نفاذ کا سیدھا سیدھا مطلب قرآن وسنت نہیں بلکہ ایک مخصوص فرقے کی تشریح اور تفہیم کا جبری نفاذ ھوگا جسے دوسرے فرقے کے افراد کبھی بھی حقیقی مذھب کا نفاذ تسلیم نہیں کریں گے۔ بلکہ بات یہاں تک پہنچے گی کہ خود اکثریتی فرقے میں بھی کئی مخالفین پیدا ھو جائیں گے جو قرآن وسنت کو کنٹروورشل بنا دیں گے۔
Posted on: Thu, 04 Jul 2013 08:57:12 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015