مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا - TopicsExpress



          

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، نواز شریف پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے آئین معطل کرنے جیسے اقدامات غداری کے دائرے میں آتے ہیں اور انہیں عدالت میں پیش ہوتے ہوئے اپنے جرم کا جواب دینا چاہیے۔ دریں اثناء اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق وفاق کا جواب سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے، جس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا کہا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان کے وہ پہلے سابق صدر ہیں، جن کے خلاف غداری کے مقدمے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Posted on: Mon, 24 Jun 2013 11:03:10 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015