مگر پھر اسحاق ڈار کو یہ سفر کرنے کی - TopicsExpress



          

مگر پھر اسحاق ڈار کو یہ سفر کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ سڑکیں، یہ گھر، یہ کاروبار اور ان کے مالکان ان کے جانے پہچانے ہیں۔ ان میں سے بہت سوں کے ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا ہے۔ اس لابی کی گردن پر وہ ہاتھ کیوں ڈالیں گے، وہ تو بہت موٹی ہیں۔ اس لابی کے پیٹ پر پتھر نہیں باندھا جا سکتا۔ اس پیٹ کا پھیلاؤ بہت ہے۔ اس لابی پر اظہار برہمی بھی نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس کا غضب نا قابل برداشت ہے۔ لہذا جو پرندہ جال میں پھنسا ہوا ہے، اسی پر کس کے ایک اور نشانہ لگانے میں عافیت سمجھی گئی ہے۔ محترم وزیر خزانہ کی بہادری کو سات سلام۔ ان کے ویژن کے لیے ایک ہزار واہ واہ۔ مگر کیا وہ اس سے ملک کی معیشت کو سنبھال لیں گے؟ کیا اس ملک میں رشوت خوروں، ٹیکس چوروں اور جانے پہچانے بدعنوانوں کو پکڑے بغیر وہ نیا پاکستان بنا پائیں گے؟ تاریخ گواہ ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ٹیکسوں کو غیر مساویانہ، غیر جمہوری اور بے اصولی کی بنیاد پر لگانے سے ان کو کامیابی کا رستہ نہیں ملے گا awaztoday/singlecolumn/9993/Syed-Talat-Hussain/Hergiz-Na-Chora-Jaiae.aspx
Posted on: Sat, 15 Jun 2013 11:07:51 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015