میڈیا کا کردار اس واقعے میں نہایت - TopicsExpress



          

میڈیا کا کردار اس واقعے میں نہایت شرم ناک رہا بالکل جیسے لال مسجد کے معاملے میں تھا کیونکہ میڈیا مسلسل یہ کہتا رہا کہ اس شخص کو گرفتار کرنے میں اتنی دیر کیوں کی جارہی ہے ٹانگ پہ گولی مار کر اسے پکڑا کیوں نہیں جارہا حالانکہ اگر ٹانگ پہ گولی ماری جاتی تو ظاہر وہ شخص جوابی فائرنگ کرتا جس سے اگر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں مارا جاتا تو اسی میڈیا نے کہنا تھا اسلام کے چاہنے والا مارا گیا ۔ ہم پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے بہادری اور عقل مندی سے اس واقعے پہ قابو پایا لوگ کہتے ہیں یہ شخص اتنی سکیورٹی والے علاقے میں آیا کیسے تو بات یہ ہے ایسے واقعات کا کوئی توڑ نہیں ہے ایسے واقعات امریکہ فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہو جاتے ہیں وہاں کی سیکورٹی حالانکہ ہم سے بہت بہتر ہے تو ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے نہ کہ میڈیا کے پراپیگنڈے میں آکر ان کو برا کہنا چاہیئے کیونکہ جب گولیاں چلتی ہیں یہی سکیورٹی ادارے ہمیں بچاتے ہیں میڈیا والے تو صرف تماشہ دیکھتے ہیں لہذا ہم اپنے سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں
Posted on: Thu, 15 Aug 2013 19:25:37 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015