میں کل ناران سے آیا ہوں،رستے میں - TopicsExpress



          

میں کل ناران سے آیا ہوں،رستے میں بالاکوٹ آتا ہے،یہ وہی شہر ہے جو 2005 کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا،ناران میں میں نے ایک شخص سے اس کے بارے میں پوچھا تو اُس نے بتایا،کہ جب ہفتہ والے دن زلزلہ آیا تو اُس سے پچھلے دن بالا کوٹ کے ایک مولوی صاحب کا بیٹا جو ایک بڑا عالم بھی تھا اُس نے جمعہ کی رات کو خواب دیکھا کہ بہت تباہی ہوئی ہے اور سب ختم ہو گیا ہے،صبح اُس نے وہ خواب اپنے باپ کو بتایا اور بولا کہ سب مل کے توبہ کرو،میں نے ایک بہت خوفناک خواب دیکھا ہے کہ سب کچھ تباہ ہو گیا ہے اور میں ابھی مسجد میں اعلان کرنے جارہا ہوں کہ میں نے ایسا خواب دیکھا ہے اس لیئے سب توبہ کرو،اور اللہ سے معافی مانگو،اُس شخص نے بتایا کہ وہ ابھی جا ہی رہا تھا کہ زلزلہ آیا اور ایک مکان اُس کے اوپر گر گیا اور وہ مر گیا،اُس کا باپ اس زلزلے میں بچ گیا تو بھر بعد میں اُس نے یہ سب بتایا،اُس شخص نے مجھے بتایا کہ زلزلہ سے چند سیکنڈ پہلے ایک زور دار ہوا چلی تھی اُس ہوا کی آواز بہت زیادہ تھی،اور ہوا اتنی زور دار تھی کہ درخت زمین سے ٹکرائے تھے،اور یہ صرف 4 سے 5 سیکنڈ چلی تھی اور اس کے فوراً بعد زلزلہ آیا،اُس نے بتایا کہ زمین زور سے اوپر اُچھلی جیسے فٹبال اُچھلتا ہے اور زمین پھٹی بھی،اور جب زمین پھٹی تو بہت سے لوگ اُس کے اندر چلے گئے اور بھر زمین بند ہو گئی اور یہ سب 9 سیکنڈ میں ہوا،جب میں کل واپس آرہا تھا تو جو گاڑی کا ڈرائیور تھا وہ فوجی ڈرائیور تھا،اور مانسہرہ کا رہنے والا تھا،میں نے اُس سے اس زلزلے کی وجہ پوچھی،میں نے پوچھا کہ ان لوگوں میں کون سی ایسی برائی تھی جو اسطرح ان لوگوں کی بستیاں ہی ختم کر دی گئیں اور اتنا خوفناک زلزلہ آیا،تو اُس نے بتایا کہ زنا بہت عام تھا،اُس نے کہا کہ زلزلے کے بعد جب ہم لاشیں نکال رہے تھے تو ہم نے 2 جگہ سے 2 بہن بھائیوں کی لاشیں نکالیں جو ایک چارپائی پر اکٹھے لیٹے ہوئے تھے،مطلب زنا کر رہے تھے،اُس نے کہا کہ یہاں محرم زنا کرنے لگ گئے تھے،اُس نے بتایا کہ جب دوسرے دن فوج اُن کی مدد کیلئے آئی تو وہاں ایک گھر کے افراد میں سے ایک جوان لڑکی اُس کا بھائی اور ماں بچ گئے،دوسرے اور تیسرے دن آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری تھا،یعنی وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا زلزلہ آتا تھا لیکن اُس لڑکی نے پھر بھی اس چیز کا خیال نہیں کیا اور ایک فوجی سے رات 12 بجے کا ٹائم طے کر لیا(زنا کیلئے)،جب فوج کو پتا چلا تو اُس فوجی کو فوراً گولی مار دی گئی اور لڑکی کو بہت ذلیل کروایا گیا،مجھے یہ سب کچھ سن کر لوط علیہ سلام کی قوم یاد آگئی اور اُس قوم کا عذاب بھی،اُن کے اوپر بھی پتھروں کی بارش کی گئی تھی اور زمین میں دھنسایا گیا تھا اور گھروں کو الٹا دیا گیا تھا،بالکل اسی طرح وہاں بھی ہوا،پہاڑوں سے پتھر گھروں پر گرے،زمیں پھٹی اور پھر بند ہوئی اور زلزلے نے گھروں کو اُلٹا دیا،اللہ تعالٰی سب کو معاف کرے،آمین *GEO*
Posted on: Tue, 13 Aug 2013 09:35:50 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015