وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اس بات - TopicsExpress



          

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اس بات کا احساس بعد میں ہوا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال نجی دورے کے لئے کرنا مناسب نہیں ہے۔ پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہری پور جانے کے لئے استعمال کئے گئے ہیلی کاپٹر کا خرچہ انہوں نے اپنی جیب سے ادا کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس بعد میں ہوا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال نجی دورے کے لئے کرنا مناسب نہیں ہے لہٰذا وہ اپنے سیکرٹری کو اس کا خرچہ ادا کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ انہوں نے ہری پور جانے کے لئے پہلے گاڑی سے جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے میٹنگ کی وجہ سے انہوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کوئی تنقید نہیں کی گئی لیکن اس معاملے کو میڈیا میں بھی ہوا دی گئی اور اس پر کارٹونز بھی بنا دیئے گئے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک مثبت تبدیلی لائے گی جسے ہر فرد محسوس کر سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئندہ اس کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Posted on: Wed, 26 Jun 2013 18:43:01 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015