وہ دونوں پہلی دفعہ یونیورسٹی میں ملے - TopicsExpress



          

وہ دونوں پہلی دفعہ یونیورسٹی میں ملے تھے اور پہلی نظر میں ہی انہیں لگا کہ وہ ایکدوسرے کیلئے بنے ہیں۔ یونیورسٹی کے دو سال محبت کی رنگینیوں میں کیسے گزرگئے، پتہ ہی نہیں چلا۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھروالوں کو بتایا تو ان کا ری ایکشن وہی تھا جو ایسے موقعوں پر ہوتا ھے، یعنی انکار۔ بڑی مشکلوں سے انھیں منایا گیا اور آج بالآخر وہ دن آگیا جس کا ہر نوجوان لڑکا اور لڑکی خواب دیکھتے ہیں۔ آج ان کی شادی تھی جو بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی، رات گئے تک رسومات کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کے ایک بج گیا۔ بڑی مشکلوں سے دوستوں اور رشتے داروں کو دلہا دلہن کے کمرے سے نکالا گیا۔ خدا خدا کرکے تنہائی میسر ہوئی، زندگی کی پہلی سہاگ رات اور وہ بھی اپنے من پسند جیون ساتھی کے ساتھ، ان دونوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، جزبات کی حدت اپنے عروج ہر تھی کہ۔ ۔ ۔ کہ اچانک لائٹ چلی گئی اور ڈھابے پر لگا ہوا وہ ٹی وی بند ہوگیا جس پر کیبل سے یہ فلم دیکھی جارہی تھی۔ تمام مزدور اور ٹرک ڈرائیوروں نے حکمرانوں کو ننگی گالیاں نکالیں اور تاش کھیلنے میں مصروف ہوگئے۔ آپ کیا سمجھے، ہم آپ کو مفت میں سہاگ رات کی روداد سنائیں گے؟
Posted on: Mon, 09 Sep 2013 19:30:59 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015