پانچ سالہ معصوم بچی ، توتلی زبان ، - TopicsExpress



          

پانچ سالہ معصوم بچی ، توتلی زبان ، اپنے آنگن کی رونق ،ماں باپ کی لاڈلی گلی میں کھیلتے ہوے اٹھا لی گئی چند بھیڑیوں کی جنسی ہوس کا نشانہ بنی اور اس وقت ہسپتال میں بستر مرگ پر پڑی ہے . انسانی درندگی کی یہ مثال جس پر انسانیت شاید صدیوں اشک بہاتی رہے کس نے قائم کی کوئی نہیں جانتا کیونکہ یہ واقعہ " اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر لاہور میں پیش آیا جہاں اگر وہ بھیڑیے گرفتار ہو بھی گئے تو ٢ ٤ مہینے میں با عزت بری ہو جاینگے کہ ان بھیڑیوں کو اس 5 سالہ معصوم کی بوٹیاں نوچتے 4 مومنین نے یقینن نہیں دیکھا ہو گا جو گواہی دے سکیں عورت کو چار دیواری کے اندر رکھنے کے فتوے دینے والے قصور وار 5 سالہ معصوم "سنبل " کو ٹھہرایں گے جو نقاب نہیں کرتی تھی جس کے سبب وہ ان وحشیوں کی پیاس بھجانے کا سامان بنی ،اس کے بد بخت ماں باپ کو ٹھہرایں گے جنہوں نے سنبل کو زندہ درگور تو نہ کیا لیکن اسے نقاب میں لپیٹ کر گلی میں کهیلنے نہ بھیجا اور اسی طرح کل کسی اور باپ کی معصوم گڑیا کی عصمت نوچی جائے گی جس کی چیخیں سننے والا کوئی نہ ہوگا گواہی دینے والا کوئی نہ ہوگا ... (فیضان اشفاق )
Posted on: Fri, 13 Sep 2013 22:21:54 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015