پاکستان تحریک انصاف کے ایک اھم عہدے - TopicsExpress



          

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اھم عہدے دار سے دوستانہ ماحول میں بات ھو رھی تھی ۔ بات کا انداز میرا اپنا تھا ۔ وہی انداز گفتگو جس کی مدد سے میں بعض اوقات اھم خبریں اگلوانے میں کامیاب ھو جاتا ھوں ۔ گفتگو کے دوران میرے دوست کا پارہ ہائی ھوا تو شدت جذبات میں کہنے لگے: اگر کوئی یہ سمجھتا تھا کہ خان انقلاب لائے گا تو وہ بہت بڑا بے وقوف ھے۔ انقلاب بیلٹ (ووٹ) سے نہیں بلٹ(گولی) سے آتے ھیں۔ ۔ میں نے چھیڑتے ھوئے کہا: کوئی سچی مثال دیں تو یقین کروں گا: اچانک انہوں نے ادھر ادھر دیکھتے ھوئے کہا: پارٹی میں ٹکٹیں دلوانے کے نام پر 6 کروڑ باغی نے کمائے جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے 20 کروڑ کی دیہاڑی لگائی۔ ۔کیا یہ لوگ انقلاب لائیں گے؟؟؟ اب چونکنے کی باری میری تھی، میں نے کہا: کیا یہ بات عمران خان کے علم میں ھے؟ ۔ ۔ اس نے کہا: عمران خان سے گھر پر مل کر آتے وقت واپسی پر میں نے خود خان کے کان میں یہ بات کہی، میں نے پہلو بدلتے ھوئ پوچھا: پھر عمران خان نے کیا کہا؟ کہنے لگے:عمران خان نے دھیمے سے کہا : مجھے بھی معلوم ھے۔۔ ۔ سو میں چپ کر کے واپس آ گیا (سید بدر سعید)
Posted on: Sat, 22 Jun 2013 08:14:02 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015