پاکستان میں لڑکی کے والدین کے لیے - TopicsExpress



          

پاکستان میں لڑکی کے والدین کے لیے لندن، امریکہ یا یورپ میں رہنے اور کمائی کرنے والا لڑکا تو گویا سونے کی کان کے مالک کی سی اہمیت رکھتا ہے- لڑکا کیسا ہے، تعلیم کیا ہے، کام کیا کرتا ہے، ریپوٹیشن کسی ہے- کچھ بھی اس کے گرین کارڈ ہولڈر کے سامنے اہم نہیں تھا- ایسا رشتہ لڑکی کے لیے بے انتہا خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا تھا- اکثر تو لڑکے خود آتے ہی نہیں، ماں بہنوں نے زمین آسمان کے قلابے ملا کر اپنے بھائی یا بیٹے کو لارڈ مئیر بنا کر پیش کر دیا- لڑکی والوں نے آمین کہہ دیا- اب دور دیس جا کر تحقیق کون کرے، زبان کا پاس ہی کافی ہے- لڑکے کو چھٹی نہیں ملی البتہ وہ نکاح کے بعد ویزہ بھیج کر لڑکی کو بلوا لے گا اور لڑکی کے لیے اتنا ہی کافی ہے اور لڑکی بے چاری، حوا کی بیٹی، خواب پرست، خوابوں کی دنیا میں زندہ رہنے والی قوم- نکاح کے دو بول پڑھتے ہی دور دیس میں بسے شہزادے کے سنگ حسین، اجنبی، پرسرار زمین کی سیاحت کے نکل جاتی ہے- کہر آلود، بھیگی شاموں میں لمبا اوورکوٹ پہنے، من چاہے ساتھی کے ساتھ گل وادی کی سیر کرتے ہوئے- پھولوں، رنگوں، خوشبوؤں کی باتیں سوچتے ہوئے کہیں بھی تو یہ خیال نہیں گزرتا کہ ان خوابوں کی تعبیر کیا واقعی ہی جو سوچی ہے، وہ ہو گی؟ خود کو ان خوابوں کےحوالے کرتے ہوئے ان عذابوں کے بارے میں تو ہم سوچتے ہی نہیں جو آنکھ کھلنے پر نظر آ سکتے ہیں- تحریر: سائرہ عارف اقتباس: شہر تمنّا
Posted on: Sat, 31 Aug 2013 20:55:06 +0000

Trending Topics



sttext" style="margin-left:0px; min-height:30px;"> Opossum, Where Art Thou? Rescue, Rehab, and Release Published on
I took the ice bucket challenge, I have been nominated by Denise
More than 2,000 architects and engineers have now signed the AE911
st
Pois é....chegaram os 29 anos....mas não é motivo de lamentar e
Reshimu – Impression From the above, we understood that
Today is also Purple Heart Day!! The Medal of Honor that is now

Recently Viewed Topics




© 2015