پاکستانی ٹیلیویژن چینیلز میں رمضان - TopicsExpress



          

پاکستانی ٹیلیویژن چینیلز میں رمضان ریٹنگز کیلئے شدید جدوجہد جاری ہے مگر اس دوران ایک متنازعہ ٹی وی میزبان کی جانب سے نومولود بچوں کو تحفے کے طور پر دینے کے عمل نے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق جیو ٹی وی سے دکھائے جانے والے پروگرام امان رمضان کے دوران گزشتہ ہفتے میزبان عامر لیاقت حسین نے 2 لاوارث بچوں کو بے اولاد جوڑوں کو بطور تحفہ دیدیا۔ امان رمضان نامی شو پر یہ الزامات بھی ہیں کہ عامر لیاقت اس میں مذہب کو خبریں بنانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت نے اس وقت اسٹوڈیو میں موجود شائقین کو گنگ کردیا جب انھوں نے ایک بچہ تحفے میں دینے کا وعدہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی سی پیاری بچی کوئی کچرا دان میں پھینک گیا تھا اور پھر اسے ایک بے اولاد جوڑے کو دیدیا گیا، ایسا ہی واقعہ کچھ دن بعد پھر دوہرایا گیا۔ رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اسٹنٹس ریٹنگ اور اشتہاری آمدنی کو بڑھانے کے ہتھکنڈے ہیں۔ رپورٹ کے بقول اس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں مذہب سمیت ہر چیز کمرشلائز ہوچکی ہے اور بچوں کو بطور تحفہ دینا میڈیا اخلاقیات کی بدترین خلاف ورزی ہے
Posted on: Thu, 25 Jul 2013 22:13:28 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015