پشاور کی سڑکوں پر مارچ یا دھرنے سے - TopicsExpress



          

پشاور کی سڑکوں پر مارچ یا دھرنے سے امریکہ کو کیا نقصان ہوگا ؟ ۔ تکلیف تو اوباما کو نہیں بلکہ پشاور کے لوگوں کو ہوگی ۔ مصیبت تو امریکی افواج کے لئے نہیں بلکہ پشاور پولیس کے لئے بنی رہے گی ۔ ہاں البتہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن امریکہ اور برطانیہ کے سامنے احتجاج کا صحیح طریقہ یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے ۔ ایک تجویز میں دیتا ہوں اور وہ یہ کہ کل عمران خان ‘ ان کی پارٹی کے دیگر رہنما اور جماعت اسلامی کے قائدین اپنے پاسپورٹس جناح پارک پشاور لے آئیں۔ وہاں امریکہ‘ برطانیہ اور یورپ کے ویزے ٹی وی کیمروں کے سامنے جلادیں اور قوم کے سامنے اعلان کرلیں کہ آئندہ ہم یا ہمارے بچے پاکستانی اور افغانی مسلمانوں کے قاتل ان ملکوں میں نہیں جائیں گے۔ احتجاج کا دوسرا قدم یہ ہوسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت یو ایس ایڈ ‘ ڈی ایف آئی ڈی اور دیگر مغربی اداروں کو اس کی امداد احتجاجاً واپس کردے ۔ اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیروں اور سیکرٹریوں کے پاس یوایس ایڈ کی طرف سے مختلف پراجیکٹس کے لئے فراہم کردہ گاڑیاں زیراستعمال ہیں۔ کل احتجاجا ً ان تمام گاڑیوں کو اسلام آباد میں یوایس ایڈ کے دفتر واپس بھجوا دیا جائے۔ معاملہ اگر عقل و دانش اور سفارتکاری کا نہیں بلکہ جذبات اور غیرت و بے غیرتی کا ہے تو پھر غیرت کا تقاضا تو یہی ہے ۔ سلیم صافی
Posted on: Sat, 23 Nov 2013 05:54:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015