پنجاب میں ای لرننگ کے لئے درسی کتب کی - TopicsExpress



          

پنجاب میں ای لرننگ کے لئے درسی کتب کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے نویں اور دسویں جماعت کی کتابوں کا ٹیکسٹ ویب سائٹ پر منتقل کردیا گیا ہے ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی ایک عمارت میں آن لائن ٹیکسٹ بک کی اس ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آن لائن کتابوں سے پنجاب اور ملک میں ای لرننگ کے تصور میں انقلابی تبدیلی رونما ہوں گی۔ حکومت جلد ہی پانچویں ، آٹھویں اور سیکنڈ ایئر جماعتوں کی نصابی کتب کو آڈیو، ویڈیو اور انٹریکٹو مواد کے ساتھ ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا جس سے طالبعلم اور اساتذہ دونوں ہی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ سائنسی تصورات کو سمجھانے کیلئے آڈیو، ویڈیو ، اینی میشن اور سیمولیشن بھی رکھی گئی ہیں۔آن لائن کتابوں اور معلومات کا یہ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس کا ایک اور مقصد یہ ہے کہ بچوں کو مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ خود اپنی کوششوں سے ان مضامین کو سمجھ سکیں۔ یہ ویب سائٹ طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو اپنے لیکچر اور سبق کی تیاری کیلئے اضافی معلومات چاہتے ہیں۔ ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔ elearn.punjab.gov.pk/
Posted on: Wed, 22 Jan 2014 04:50:04 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015