پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کو بھی ہاتھ - TopicsExpress



          

پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کو بھی ہاتھ دکھا دیا لیکن اسے یہ حرکت کافی مہنگی پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا، خط لکھو کہ مقدمہ شروع کیا جائے ۔ پیپلزپارٹی نے خط لکھ دیا کہ مقدمات ختم کر دیئے جائیں۔ یہ فراڈ تاریخی ہے لیکن اس سے پیپلزپارٹی کی اپنی ’’تاریخ سازی‘‘ ہو جائے گی۔ ہاتھ کی یہ صفائی سب سے بھاری پر توبہت ہی بھاری پڑے گی۔ ہاتھ کی صفائی پیپلزپارٹی کی گھٹی میں ہے۔ اس کے بانی بھٹو بہت ذہین اور مدبر شخص تھے، اپنے بے مثال تدبر سے انہوں نے1960ء کی دہائی کے شروع ہی میں بھانپ لیا تھا کہ پاکستان صنعتی دور میں جا رہا ہے جس سے جاگیرداری خطرے میں پڑ جائے گی۔ وہ نوابزادہ نصر اللہ خاں کی طرح ’’سادہ‘‘ نہیں تھے جنہوں نے سیدھے سبھاؤ انجمن تحفظ حقوق جاگیرداراں بنا لی تھی۔ بھٹو تو بڑے ذہین، بے مثال مدبر تھے، انہوں نے ’’انجمن تحفظ و فروغ جاگیرداراں‘‘ تو بنائی لیکن نام اس کا عوام کی پارٹی رکھا اور ہاتھ کی ایسی صفائی دکھائی کہ آدھا پاکستان بھارت کو دیدیا، پھر ہاتھ کی دوسری صفائی دکھا کر شملہ معاہدہ میں کشمیر بھارت کو دیدیا، ہاتھ کی تیسری صفائی یوں دکھائی کہ عوام کو بھوکوں مارنے کے لئے پاکستان کی صنعتی بنیاد اگلے 50برسوں کے لئے برباد کر دی۔اس سے بڑھ کر ہاتھ کی صفائی کیا ہوگی غریبوں مزدوروں اور کسانوں کا سب سے بڑا ویری انہی کے کندھوں پر بیٹھ کر الیکشن جیت جائے۔ لیکن یہی ’’تدبر‘‘ تو اسے پھندے تک لے گیا۔ اب ویسا ’’تدبر‘‘ سب سے بھاری ’’مدبّر‘‘نے دکھا دیا، دیکھئے، کہاں پہنچاتا ہے. column by AbduAllah Tariq Sohail Read in Detail naibaat.pk/?p=55264c
Posted on: Fri, 28 Jun 2013 07:53:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015