چند تاریخی حقائق جو اہل باطل خوارج و - TopicsExpress



          

چند تاریخی حقائق جو اہل باطل خوارج و تکفیری ہضم کرنے سے قاصر ہیں! نومبر -2012 میں اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا توحماس کے ذریعہ ایرانی فجر راکٹ ہی اسرائیل پر گر رہے تھے۔ ٹھیک اسی وقت جب امریکہ نوا ز عرب ممالک کے پیسہ سے تکفیری دہشت گرد وں کے بم اور راکٹ شام میں مسلمانوں کے گھر تباہ کر رہے تھے۔ -جنوری 2009 میں غزہ سے دوبارہ اسرائیل پر ایرانی راکٹ گرائے گئے۔ ٹھیک انہی دنوں میں جب قطر اسرائیل آباد کاری منصوبہ کو رقوم دے رہا تھا۔ یہ آباد کاری فلسطینی گھروں کو توڑ کر کی جانی تھی۔ لیکن ایران حماس کو زمیں کھودنے والی 100 مشینیں فراہم کرنے کے منصوبہ میں تھا کہ جب مصر نے محاصرہ کر رکھاتھا غزہ کا تو یہی ایرانی مشینیں زمینی سرنگیں کھودنے کے کام آئیں تھیں کہ غزہ میں اسلحہ اور خوراک لائی جا سکے۔ - اگست 2006 میں کہ جب اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ایران کے راکٹ، اسلحہ اور تربیت یافتہ لبنانی نوجوان حزب اللہ ہی اسرائیل پر برس پڑے تھے اور اسرائیل کے دانت کھٹے کیئے جس پر اسرائیلی جنرل کہنے پر مجبور ہوا کہ یہ ایران کی جیت ہوئی۔ یہ ٹھیک وہی وقت تھا جب پاکستان میں جنرل مشرف اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے فضا بنا رہا تھا لیکن عوامی مزاحمت کی بنا پر نہ کر پایا۔ -ستمبر 2000 میں کہ جب فلسظین کا دوسرا انتفاضہ جس کا آغاز فلسطین سے ہوا اور جو فلسطینی مزاحمت کی اسرائیل کے خلاف بھرپور کاروائی تھی کہ جب اسرائیل وزیر اعظم شیرون نے مسجد الاقصی کا دورہ کیا اور اسکو گرانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تو ایران ہی مدد کر رہا تھا فلسطینی مزاحمت کی دنیا بھر کے فورمز پر۔ یہ ٹھیک وہی دن تھے جب سعودی عرب اور مصر فلسطینیوں پر اسرائیل کو قبول کرنے پر زور دے رہے تھے۔ - مئی 2000 جب اسرائیل جنوبی لبنان کو چھوڑ کر بھاگا تھا۔ یہ سب ایران اور شام کی ہی مدد کا نتیجہ تھا جس کو حزب اللہ نے بارہا تسلیم کیا ور کہا کہ اللہ کی مدد کے بعد ایران و شام کی مدد کے بغیر ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے تھے۔ یہ ٹھیک وہی وقت تھا جب قطر اور عمان اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کر چکے تھے اور دونوں ملکوں میں اسرائیلی سفیر آ چکے تھے۔ کیا اب بھی پوچھو گے کہ ایران نے ابھی تک اسرائیل پر حملہ کیوں نہ کیا؟ البتہ ایک لاجواب سوال ابھی تک لاجواب ہی ہے کہ خودکش حملوں کی ماہر القاعدہ نے کبھی اسرائیل پر کوئی خودکش حملہ ، کوئی جہاز کیوں نہیں گرایا؟؟ —
Posted on: Sat, 31 Aug 2013 12:59:05 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015