چھیاسٹھ سال پہلے ایک دن ایسا بھی آیا - TopicsExpress



          

چھیاسٹھ سال پہلے ایک دن ایسا بھی آیا تھا جب سورج نکلنے پر چمکتی دھوپ نکلی تھی تو منظر جگمگایا تھا اگر چہ میں نے وہ منظر بچشم خود نہیں دیکھا مگر جب یاد کرتا ہوں تو سانسیں گنگناتی ہیں کئی صدیوں سے صحرا میں بکھرتی ریت کی صورت کروڑوں لوگ تھے جن کا نہ کوئی نام لیتا تھا نہ کچھ پہچان تھی باقی کھلا سر پر جو اس اعلان کا خوشبو بھرا سایا ہلالی سبز پرچم کا وہ ٹھنڈا دلربا سایا تو ان کی جاں میں جاں آئی لہو میں پھر سے کوئی گمشدہ سی روشنی پھیلی دہن میں پھر زباں آئی چھیاسٹھ سال پہلے کا وہ اک احسان مت بھولو خدا کی خاص رحمت ہے یہ پاکستان، مت بھولو امجد اسلام امجد Aazad Pakistan
Posted on: Sun, 11 Aug 2013 11:42:37 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015