ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے - TopicsExpress



          

ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے پاسپورٹ بحران پر مکمل قابو پانے کا اعلان کر دیا-ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ پاسپورٹ کا بیک لاک ختم ہو گیا جبکہ تین ماہ کی مدت میں ساڑھے بارہ لاکھ پاسپورٹ یار کرکے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا اب ارجنٹ پاسپورٹ ایک ہفتے اور نارمل پاسپورٹ دو ہفتے میں مل جائیگا پاسپورٹ بحران کے ذمہ دار کئی افراد کیخلاف مقدمات درج نہ کرائے گئے ہیں اور بعض کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ارجنٹ فیس کی مد میں 9 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا۔ انہوں نے کہا امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ بحران پیدا نہیں ہو گا۔ اوورسیز، حج اور عمرہ پر جانیوالے تمام پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Posted on: Wed, 10 Jul 2013 13:02:32 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015