کوئی اجنبی عورت اچھی لگے تو فورا - TopicsExpress



          

کوئی اجنبی عورت اچھی لگے تو فورا اپنی بیوی سے ہم بستر ہونا ____________شیطان سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ دلیل حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا اور وہ آپ کو اچھی لگی تو آپ ان اپنی بیوی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ، وہ اس وقت خال کو رنگ دے رہی تھیں -آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اپنی حاجت پوری فرمائی (یعنی ان سے ہم بستری کی ) پھر اپنے صحابہ کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا ! عورت شیطان کی صورت میں سامنے آتی ہے اور شیطان کی شکل میں ہی پیٹھ پھیر کر جاتی ہے اس لئے جب بھی تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے تو وہ اپنی بیوی کے پاس آئے (یعنی اس سے ہم بستری کرے ) ایسا کرنے سے وہ چیز ختم ہو جاۓ گی جو اس کے دل میں ہے - ************ مسند احمد # ٣٣٠/٣ ، مسلم #١٤٠٣ ************ دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے اور کچھ دیر بعد گھر میں داخل ہوئے تو غسل کر کے باہر نکلے -صحابہ نے غسل کا سبب دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی خواہش پیدا ہوئی تو میں اپنی ایک بیوی کے پاس آیا اور اس سے ہم بستر ہوا - پس تم بھی اسی طرح کیا کرو ، یقینن حلال راستہ اختیار کرنا تمہارے بہترین اعمال میں سے ہے - ********** السلسله الصحیہ # ٢٣٥ *********
Posted on: Sun, 13 Oct 2013 17:22:54 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015