کِسی آدمی کو رُوح پر اِختیار نہیں کہ - TopicsExpress



          

کِسی آدمی کو رُوح پر اِختیار نہیں کہ اُسے روک سکے اور مَرنے کا دِن بھی اُس کے اِختیار سے باہر ہے اور اُس لڑائی سے چُھٹّی نہیں مِلتی اور نہ شرارت اُس کو جو اُس میں غرق ہے چُھڑائے گی۔ یہ سب مَیں نے دیکھا اور اپنا دِل سارے کام پر جو دُنیامیں کِیا جاتا ہے لگایا ۔ اَیسا وقت ہے جِس میں ایک شخص دُوسرے پر حُکومت کر کے اپنے اُوپر بلا لاتا ہے۔ اِس کے عِلاوہ مَیں نے دیکھا کہ شرِیر گاڑے گئے ۔ اورلوگ بھی آئے اور راست باز پاک مقام سے نِکلے اور اپنے شہر میں فراموش ہو گئے ۔ یہ بھی بُطلان ہے۔ چُونکہ بُرے کام پر سزا کا حُکم فَوراً نہیں دِیا جاتا اِس لِئے بنی آدم کا دِل اُن میں بدی پر بہ شِدّت مائِل ہے۔ اگرچہ گُنہگار سَو بار بُرائی کرے اور اُس کی عُمر درازہو تَو بھی مَیں یقِیناً جانتا ہُوں کہ اُن ہی کا بھلاہو گا جو خُدا ترس ہیں اور اُس کے حضُور کانپتے ہیں۔ لیکن گُنہگار کا بھلا کبھی نہ ہو گا اور نہ وہ اپنے دِنوں کو سایہ کی مانِند بڑھائے گا اِس لِئے کہ وہ خُداکے حضُور کانپتا نہیں۔ ایک بطالت ہے جو زمِین پر وُقُوع میں آتی ہے کہ نیکوکارلوگ ہیں جِن کو وہ کُچھ پیش آتا ہے جو چاہئے تھا کہ بدکرداروں کو پیش آتا اور شرِیر لوگ ہیں جِن کو وہ کُچھ مِلتا ہے جو چاہئے تھا کہ نیکوکاروں کو مِلتا ۔ مَیں نے کہا کہ یہ بھی بُطلان ہے۔ (واعِظ 8:8-14 ) No one has control over the life-breath, to retain it, and there’s no control over the day of death. There’s no release from war, and wickedness won’t deliver those who practice it. I observed all of this as I paid attention to all that happens under the sun. Sometimes people exercise power over each other to their detriment. Then I saw the wicked brought to their graves, with people processing from a holy place, while those who had lived honestly were neglected in the city. This too is pointless. The condemnation for wicked acts isn’t carried out quickly; that’s why people dare to do evil. Wrongdoers may commit a hundred crimes but still live long lives. But I also know that it will go well for those who fear God, for those who are reverent before God. But it will not go well for the wicked; they won’t live long at all because they aren’t reverent before God. Here’s another thing that happens on earth that is pointless: the righteous get what the wicked deserve, and the wicked get what the righteous deserve. I say that this too is pointless. (Ecclesiastes 8:8-14 )
Posted on: Mon, 18 Nov 2013 01:49:36 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015