گزشتہ چند عرصہ سے ملک خداداد پاکستان - TopicsExpress



          

گزشتہ چند عرصہ سے ملک خداداد پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کا سیلاب جس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے ، یہ ایک افسوس ناک اور خطرناک صورت حال ہے، جس کا سد باب ضروری ہے، ورنہ فحاشی اور بے حیائی کا یہ سیلاب پورے ملک کو لے ڈوبے گا۔ کسی غیر اسلامی معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، مگر کسی اسلامی ملک میں خصوصاً وہ ملک، جو نظریہ اسلام کی بنیاد پر وجود میں آیا ہو وہاں فحاشی اور بے حیائی کا ابھرنا ایک لمحہ فکر یہ ہے!! جنسی اشتعال انگیزی پر مشتمل حیا باختہ عورتوں کی تصاویر اس قدر عام ہو گئی ہیں کہ گھریلو استعمال کی عام اشیاء کو بھی ان سے آلودہ کر دیا گیا ہے، اخبارات ورسائل کے سرورق پر فلمی اور ماڈلنگ کی دنیا کی نیم عریاں تصویروں کا چھپنا ایک عام معمول ہے ، جو تھوڑی بہت کسر رہ گئی تھی ، وہ ٹی وی چینلوں اور فیشن شوز نے پوری کر دی ہے ، فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے برقی آلات گھر گھر عام کر دیے گئے ہیں ، انٹرنیٹ او رموبائل کمپنیوں کے نت نئے پیکچز او راسکیمیں اس وبا کو عام کرنے میں مؤثر کردار ادا کر ر ہی ہیں اور یہ برقی آلات جس قدر کم قیمت پر پاکستان میں میسر ہیں پوری دنیا میں اس کی نظیر نہیں ، یہ مغربی قوتوں کا ایک خاص منصوبہ ہے، جس کے تحت یہ سب کچھ بڑھایا جارہا ہے۔ Join Shield Pakistan Pak Media Watch PH
Posted on: Thu, 18 Jul 2013 15:53:42 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015