گُل حیانیاں سماجی رابطوں کی ویب - TopicsExpress



          

گُل حیانیاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، عام بحث مباحثوں اور دیگر مختلف مواقع پر آپ نے بھی میڈیا پر شدید ترین تنقید ہوتی دیکھی اور سنی ہوگی۔بظاہرعام لوگوں کی نظر میں میڈیا ایک جسد واحد کی طرح عمل کرتا ہے تاہم ایسا نہیں ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ہر صحافی اپنی سوچ اور اپنے ذوق کے مطابق خبریں ڈیل کرتا ہے ۔ مالکان کی طرف سے بھی ہدایات آتی ہیں لیکن اُن کا تعلق بہت خاص معاملات سے ہوتا ہے۔ میڈیا مشین کی مکمل حرکیات بیان کرنا اِس ناچیز کے بس کی بات نہیں لہذہ انفرادی صحافیوں کی شخصیت کے خاکہ بنانے کے ذریعے یہ کوشش کی ہے کہ یہ مشین کن کل پرزوں سے بنی ہے اور کس طرح چلتی ہے۔ برکت کی خاطر ابتداء اپنے جگری دوست، سابقہ روم میٹ اور سینئر صحافی گل حیان کے ذکر سے کرتے ہیں۔گل حیان اپنے نام کی طرح گل گوں شخصیت ہیں۔ شعر بھی کہتے ہیں اور ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔خالص پشتو لکھتے اور بولتے ہیں کیونکہ دوسری زبان سیکھنا مادری زبان کی توہین سمجھتے ہیں۔تعلیم واجبی لیکن تجربہ وسیع ہے۔صحافت میں آنے سے قبل دیگر شعبہ ہائے روزگار میں بھی طبع آزمائی کرتے رہے ہیں۔سنگین ملکی حالات، عالمی واقعات، مذہبی معاملات اور اِن جیسے دیگر خشک علمی موضوعات میں الجھناپسند نہیں کرتے۔قناعت پسند ہیں لہذہ کرُتے کی آستین سے بسا اوقات رومال اور دامن سے صافی کا کام لیتے ہیں۔معصوم ہیں، سیاست نہیں کرتے، البتہ اپنے حلقے کے منتخب سیاست دانوں سے وسیع تعلقات رکھتے ہیں،عموماً چھوٹی موٹی خدمت کرالیتے ہیں اور وسیع تر قومی مفاد کا لیبل چسپاں نہیں کرتے۔اوّل درجے کےمہمان نوازتاہم ہانڈی والی میں حساب کتاب کے کھرے ہیں ۔مشغلہ کوئی نہیں، بس اتوار اور منگل بازاروں میں جھانک آتے ہیں۔دماغی تھکان سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کرتے ہیں اِس لئے غصہ بھی نہیں کرتے۔آئمہ قدیم و جدیدکی گراں قدرعلمی خدمات کی کماحقہ قدر نہیں کرتے لہذہ قل ھو الحمدو والے سیدھے سادھے مسلمان ہیں ۔ برجستہ جملہ بازی کیلئے مشہور ہیں اور ضرب المثل کے استعمال کیلئے موقع کی تاک میں رہتے ہیں۔ تمام اوصاف حمیدہ کا احاطہ کرنا مشکل ہےلہذہ اگلی نشست میں اُن کے پائے کی ایک اور شخصیت کا خاکہ پیش کیا جائیگا۔
Posted on: Sat, 06 Jul 2013 07:43:17 +0000

Trending Topics



s
NIGERIA TODAY! Here are the Latest News we covered for

Recently Viewed Topics




© 2015