ھوشیار ______ کالعدم تحریک طالبان - TopicsExpress



          

ھوشیار ______ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کے جاری آخری عشرہ اور نماز عید کے دوران مساجد، عوامی مقامات، سرکاری افسروں، 16 جیلوں اور اھم تنصیبات کونشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ھے ،تنظیم نے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے خواتین خودکش حملہ آوروں کا دستہ بھی تیار کیا ھے تاھم ملک کے دفاع پر مامور اداروں نے علم ھونے پر دھشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ھے۔ حساس اداروں کو اپنے ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں 18 دھشتگردوں کو داخل کر دیا گیا ھے۔ ان دھشتگردوں میں 4 خودکش حملہ آور خواتین بھی شامل ھیں جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ، عید کی نماز اور عید کے ایام میں مساجد، امام بارگاھوں، عوامی مقامات اور اھم سرکاری شخصیات کو نشانہ بناسکتی ھیں۔ اس انتہاپسند گروپ کی سرپرستی مولوی عصمت اللہ کر رھا ھے، یہ گروہ آٹومیٹک موبائل بم اور گاڑیوں میں لگنے والے ٹائم بم سے لیس ھے۔ ایک اور انتہاپسند گروہ جس کی سربراھی عدنان رشید کر رھا ھے ملک کی 16 جیلوں پر حملہ کرنے سے متعلق پلان بنا چکا ھے اور خدشہ ھے کہ یہ گروہ اڈیالہ، پشاور سنٹرل جیل، ھری پور جیل، کوٹ لکھپت اور جنوبی پنجاب کی جیلوں کو نشانہ بنا سکتا ھے۔اطلاعات کے مطابق سنٹرل جیل حیدرآباد پر حملہ اس انتہاپسند تنظیم کی لسٹ میں سرفہرست ھے اور دھشتگرد حملہ کیلئے آرمی، ایف سی اور پولیس کی یونیفارم، چھینی یا چوری کی گئی سرکاری گاڑیوں کا استعمال بھی کر سکتے ھیں۔ حساس اداروں کی اطلاع کے بعد ملک بھر کی جیلوں، مسجد، امام بارگاھوں اور پبلک مقامات کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ھیں جبکہ وزارت داخلہ میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ھے جو ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے سول اور دیگر اداروں کی معاونت سے مانیٹرنگ کر رھا ھے۔ بذریعہ اس پوسٹ کہ میری ھر محب وطن پاکستانی سے گزارش ھے کہ اپنی انسانی ذمہ داری نبھاتے ھوئے آپ بھی ھر مشکوک شخص اور مشکوک گاڈی پر خصوصی نظر رکھیں اور شک کی بنا پر کسی بھی سیکیورٹی ادارے کو آگاہ کرے۔ تاکہ دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ھو سکیں۔ اور اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں۔ اللّه ھم سب کا حامی و ناصر رھے !!! Pakistan First! Long Live PM ~Nina Rizvi~
Posted on: Wed, 07 Aug 2013 18:04:01 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015