ہارون الرشید سے اختلاف اپنی جگہ، وہ - TopicsExpress



          

ہارون الرشید سے اختلاف اپنی جگہ، وہ ایک صاحبِ اسلوب کالم نگار ہیں ۔۔۔ اُن کی فکر سے اختلاف ممکن ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ اہم قلم کار ہیں ۔۔۔ حنیف عباسی کے ساتھ ان کے تازہ ترین مکالمے میں جو گالم گلوچ ہوئی ہے اس سے دونوں شخصیات، خاص طور پر ہارون الرشید کا امیج بہت متاثر ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔ مانا کہ وہ ایک خاص پارٹی کی وکالت کرتے ہیں اور ببانگ دہل کرتے ہیں، یہ اُن کا حق ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ خود کو صرف لکھنے تک ہی محدود کر لیں تو زیادہ مناسب رہے گا، وہ جب ٹی وی شو پر آتے ہیں، کسی نہ کسی سے اُلجھ پڑتے ہیں ۔۔۔ حنیف عباسی صاحب کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے غصے اور جذبات پر قابو پائیں ۔۔۔ صورتِ واقعہ یہ ہے کہ اخلاقی حوالے سے حنیف عباسی اور ہارون الرشید کا کردار مثالی اور قابلِ رشک نہیں ہے ۔۔۔ اس لیے سیاسی مکالمے میں دونوں کو محتاط رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔۔۔
Posted on: Thu, 22 Aug 2013 18:58:50 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015