ہم ہمیشہ اپنی زندگی میں آئے کمزور - TopicsExpress



          

ہم ہمیشہ اپنی زندگی میں آئے کمزور لمحوں پہ شرمندہ اور پشیمان رہتے ہیں۔ کچھ بھی کر کے، کسی بھی طرح اپنی زندگی سے ان لمحوں کو نکال پھینکنا چاہتے ہیں۔ جن میں ہم کمزور پڑ گئے تھے، رو ديئے تھے کسی ہمدرد کے کندھے پہ سر رکھ کر۔ جبکہ میرے خیال میں ہمیں ان لمحوں کا شکر گزار ہونا چاہیے، کیوں کہ انہی لمحوں میں ہم نے يه جانا ہوتا ہے کہ ہم تھوڑے بہت معصوم اب بھی ہیں۔ اسی پل تو ہمیں احساس ہوا ہوتا ہے کہ بھلے ہی بظاھر هم پتهر كى طرح مضبوط اور بے حس بنے بیٹھے ہوں۔ اندر کہیں دل اب بھی روئی کے گالے جیسا ہے، جو رو پڑتا ہے، ہنس دیتا ہے، محسوس کر سکتا ہے۔ ہم لاکھ انکار کریں، لاکھ خود کو سپر مین ظاہر کرنے کی کوشش کرتے رہیں، لیکن کسی ہمدرد کی ضرورت ہمیں ہمیشہ رہتی ہے۔ انسان کمزور ہے سو اسے اپنی زندگی میں آئے کمزور لمحوں سے کبھی شرمسار نہیں ہونا چاہئے۔ کمزور لمحے تو طاقت ہوتے ہیں، وہی تو ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ ہم کتنے بے مایا ہیں، نا چیز ہیں اور ہمارے لئے دوستوں کا ساتھ کتنا ضروری ہے۔ پنجابی کی ایک کہاوت ہے کہ۔ ۔ ۔ "بندہ ای بندے دا دارو اے" پیچیدہ تخلیق _____________________ ~✿ احمر محمود راحل ✿~
Posted on: Tue, 06 Aug 2013 13:23:04 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015