یاجوج ماجوج: یہ انسانوں ہی کے دو - TopicsExpress



          

یاجوج ماجوج: یہ انسانوں ہی کے دو بڑے وحشی قبیلوں کے نام ہیں جنکی تعداد ساری انسانی دنیا سے زائد ھے- (معارف القرآن) قیامت کی تیسری بڑی علامت یاجوج ماجوج کا نکلنا ہے جو یافت بن نوح کی نسل سے ہیں- (ابن کثیر) حضرت نوح کے تین بیٹے تھے- جو جد اعلی بھی ہیں- ۱- سم ۲- حام(کعنان کا باپ) ۳- یافت حضرت نوح ع نے یافت کو دعا دی تھی کہ خدایا یافت کو بہت ساری زمین کا مالک بنا- یافت کی اولاد: ۱- جمر ۲- ماجوج ۳- مادی ۴- یاوان ۵- توبل ۶- مسک ۷- تیراس ان کی کثرت سے اولاد ہوتی تھی کہ کہا جاتا ھے مخلوقات میں ملائکہ کے بعد انکی کثرت ہے- یاجوج ماجوج خونخوار وحشی قبیلے تھے جو ارد گرد کے لوگوں پر ظلم و زیادتی کرتے- جنگجو اور ڈاکو قسم کے تھے- یہ بھی کہا جاتا ھے کہ یہ تین اقسام کے تھے- ایک تاڑ (کجھور کی قسم کے ایک لمبے درخت کا نام) سے زیادہ لمبے اور ایک لمبے چوڑے برابر(جنکی مثال ہاتھی سے دی جا سکتی ہے، ایک کان بچھاتے اور دوسرا کان اوڑھتے، انکے آگے پہاڑ، پتھر کچھ نہ تھے-) واللہ اعلم! ذوالقرنین(سکندر اعظم) ایک صالح عادل بادشاہ تھے جو مشرق و مغرب اور شمال میں پہنچے، ممالک فتح کیے- اللہ کی طرف سے انکو ہر قسم کے سامان اپنے مقاصد پورا کرنے کے عطا کر دیئے گئے تھے- اس بادشاہ نے لوگوں کو انکے فساد سے بچانے کے لئے یاجوج ماجوج کو دو پہاڑوں کے درمیان ایک آہنی(لوہے کی بنی) دیوار کے ذریعے بند کیا- (معارف القرآن ) زینب
Posted on: Wed, 13 Nov 2013 04:24:51 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015