یہ بھی جمہوریت ہی کی ایک ادا ہے کہا - TopicsExpress



          

یہ بھی جمہوریت ہی کی ایک ادا ہے کہا جاتا ہے کہ عوام ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے عوام کتنے درست فیصلے کرتی ہے یہ اس کی کچھ جھلک ہے اس ویڈیو میں آپ کو یہ باتیں سننے کو ملیں گی ۔۔۔۔۔۔!! " سائیں ہمارا ووٹ بھٹو کے لیے ہے چاہے جو اسکا نام لے کر جو بھی آئے " " بھٹو صاحب نے پاکستان کے لیے کیا نہیں کیا اسی نے پاکستان میں جمہوریت لایا اور ہمیں بتایا کہ سیاست کیا ہوتی ہے " " بھٹو صاحب نے ایک شخص کو بچہ دیا" " زرداری صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اسنے پانچ سال پورے کیے اور ہمیں کیا چاہئے " " پیپلز پارٹی ہمارا ایمان ہے " ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ نہ کپڑے ، نہ روٹی اور نہ مکان لیکن انکی باتیں سنئے یہ کسی طلسم کے زیر اثر صرف وہ باتیں دہرائے جا رہے ہیں جو برسوں کی محنت سے انکے دل و دماغ پر نقش کر دی گئی ہیں ۔۔۔۔۔ یہ لوگ قومی مفادات کے تقاضوں سے عاری ہیں صرف ایک شخص کی محبت کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اسکے لیے اسکے خاندان سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں اور اس معاملے میں وہ پاکستان تک کو قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔۔۔۔۔!! یہ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ جمہوریت ہوتی کیا ہے اور اس سے ملتا کیا ہے؟؟ بھٹو نے سیاست سکھائی ہے تو وہ انکے کس کام آئیگی ۔۔۔۔۔۔۔۔!!! تحریر شاہد خان یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔۔۔۔۔۔۔!! pakfb/on-the-front-20th-july-2013-detail508.html
Posted on: Sun, 21 Jul 2013 06:37:42 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015