This is sheer incompetence and cowardice. They spent three hours - TopicsExpress



          

This is sheer incompetence and cowardice. They spent three hours in jail? Where the hell were our security forces? They had full intel of the attack? This is absolutely disgusting and shameful. پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیرِ مال علی امین نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر ہونے والا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور جیل میں موجود لوگوں کو پتہ تھا کہ حملہ آور آنے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیسے ہی پہلا فائر ہوا جیل میں موجود قیدیوں نے اپنی تیاری شروع کر دی۔ علی امین کے مطابق ’حملہ آور بہت آرام سے جیل میں گھسے، انھوں نے پہلے روح افزا پیا۔ اس کے بعد انھوں نے کچھ لوگوں کو چن چن کر مارا۔‘ انہوں نے بتایا ’حملہ آوروں کے پاس سپیکر بھی تھے اور وہ سپیکر پر اعلان کر رہے تھے کہ فلاں فلاں باہر آ جائے اور جب ان کے بندے باہر آتے تو حملہ آور انھیں اسلحہ دیتے اور وہ ان کے ساتھ مل جاتے اور یہ کارروائی تین گھنٹوں تک جاری رہی۔‘
Posted on: Wed, 31 Jul 2013 17:47:25 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015