حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ امن کی - TopicsExpress



          

حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ امن کی کوششوں کا قتل ہے۔۔ تو کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی افواج اور معصوم شہریوں کا قتل عید کی مبارکبادیاں تھیں جن کو حکومت پاکستان اور عام شہری ڈھیٹ بن کر برداشت کرتے رہے۔۔۔۔۔ کل کا نوائے وقت اٹھا کر صفحہء اول دیکھیئے تو محسوس ہوتا ہے محمد علی جناح ثانی کی موت واقع ہو گئی ہے۔۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ریاست اور ریاست کے آئین کے غدار کو جاں بحق کیسے لکھا جا سکتا ہے۔۔۔ اس کے بر عکس پشاور میں عیسائی عبادت کے دوران مارے جائیں تو وہ ہلاک ہوتے ہیں۔۔۔۔ پاکستان میں صحافتی اخلاقیات اتنی سی ہیں کہ اس کی کوئی اخلاقیات نہیں۔۔۔۔ ٹی وی چینلز پر بیٹھا ہر میزبان بکاؤ ہے۔۔۔۔ ایک اور صورت یہ ہے کہ ناظرین میڈیا کی چیرہ دستیوں کو دیکھ کر اس کو اکثر اوقات دجالی میڈیا کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔۔۔ کل جس طرح اخبارات میں اس واقعے کو رپورٹ کیا گیا، اس سے تو کم از کم محسود مردود ہمارا ہیرو ہی لگتا ہے۔۔۔۔۔ پھر حکومت پاکستان اور اپوزیشن میں بیٹھی سیاسی جماعتوں نے اس طرح بین ڈالے جیسے ہم ریاستی طور پر یتیم ہو گئے ہوں۔۔.۔۔ ایک دہشتگرد جس کے سر کی قیمت امریکہ نے پچاس لاکھ ڈالر اور پاکستان نے پانچ کروڑ روپے رکھی تھی، وہ جہنم واصل ہوا۔۔ شکر کرو۔۔۔ ہاں، سفارتی سطح پر امریکہ کو پیغام دینے کے اور بہت سے طریقے ہو سکتے تھے۔۔۔۔ دو سال قبل امریکا اسامہ بن لادن کو ٹھکانے لگا گیا۔۔۔۔ تب ریاست پاکستان نے کیا کر لیا۔۔ اس وقت کے منتخب صدر مملکت نے امریکی اخبار میں مضمون لکھ کر امریکی افواج کی بہادری کی داد دی۔۔۔۔۔ تو بات اتنی سی ہے کہ ہمیں یا تو یہ جنگ مکمل جیتنی ہے یا مکمل ہارنی ہے۔۔۔۔ یا تو اس جنگ سے نکل کر امریکی سے غیر ناٹو اتحادی روابط کو توڑنا ہوگا یا پھر طالبان کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنا ہوگا۔۔۔۔ یہ جاں بحق اور ہلاک کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔۔۔ زوہیب یاسر
Posted on: Sun, 03 Nov 2013 17:00:01 +0000

Trending Topics



p://www.topicsexpress.com/Moment-of-thinking-These-are-few-questions-asked-in-IAS-topic-656987544359055">Moment of thinking... These are few questions asked in IAS

Recently Viewed Topics




© 2015