عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا الیکشن - TopicsExpress



          

عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا الیکشن لڑنے ک اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے شیخ رشید کا نام مسترد کر دیا، کور کمیٹی نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا الیکشن لڑنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے شیخ رشید کا نام مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا الیکشن لڑنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اکثریت میں ہے تو شیخ رشید سے الیکشن کیوں لڑایا جائے۔ عمران خان پارٹی ارکان کی سفارش پر اپوزیشن لیڈر کا الیکشن لڑنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ کورکمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورکمیٹی نے چیئرمین نیب کے فیصلے کو چینلج کے کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے خلاف یکم نومبر سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ کور کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مقامی سطح پر بھی کمیٹیاں بنائی جائیں۔ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے بھائی کی تعیناتی کے معاملے پر کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔
Posted on: Sat, 26 Oct 2013 19:26:26 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015