" کہتے ہیں کہ پہلے وقتوں میں ایک - TopicsExpress



          

" کہتے ہیں کہ پہلے وقتوں میں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سببب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کردوں تو رجوع کیسے کروں گا ؟؟؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہو گا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !!! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا: اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔" کیا آج کے دور میں ہیں ایسے لوگ ؟؟؟
Posted on: Fri, 26 Jul 2013 16:02:00 +0000

Trending Topics



:30px;">
Seawater Desalination Plant: Due to breakdown of this plant in
As Salaamun Alaikum Sisters and Brothers, The Women in the
Improve your mential health with nutrition, nit
#3211 M 22, jaipur yar mai job karta hu aaj jaipur se ghar
The transfer Scheme There should be a transfer scheme. There
Its REMIX time! Schedule One Recordings is launching our first of

Recently Viewed Topics




© 2015